Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

جدہ میں سینما گھر کے بانی آل جمجوم

جدہ ۔۔۔۔ 1960ءکے بعد 28 جنوری 2019 ءکو سعودی عرب میں طویل عرصے بعد ایکبار پھر سینما گھر بحال ہوگئے۔ آل جمجوم نے البغدادیہ کے بحارة الجماجمہ میں 1960ءکے دوران سینما گھر قائم کیا تھا۔ انکا مقصد معاشرے کو سینما کے کلچر سے آگاہ کرناتھا۔ خصوصاً نوجوانو ںکو اس سے متعارف کرانا تھا۔جدہ کے مذکورہ سینما گھر میں مناسب عربی اور غیر ملکی فلمیں ریڈیو ، ٹی وی سے منظوری کے بعد دکھائی جاتی تھیں۔ فواد الجموم کا کہناہے کہ سینما کے ٹکٹ ایک احاطے سے دوسرے احاطے کے حوالے سے مختلف ہوتے تھے۔ البغدادیہ سینما گھر کا ٹکٹ 10ریال میں ملتا تھا۔
 

شیئر: