ریاض۔۔۔ سعودی خاتون زینب ہوساوی 7 امور میں کمال پیدا کرکے ماوئیکرو سافٹ میں پبلک ریلیشن ڈائریکٹر بن گئی۔ ہوساوی سعودی عرب اور مصر میں داخلی اور خارجی تعلقات عامہ کی ذمہ دار بنائی گئی ہیں۔ انہوں نے سبق ویب سائٹ سے اپنی کامیابی کے اسباب کا تذکرہ کرتے ہوئے کہا کہ مائیکروسافٹ کو 21ویں صدی میں بڑا چیلنج درپیش ہے۔ سعودی ویژن 2030 کے تحت خواتین کو کلیدی عہدوں کے فرائض احسن طریقے سے انجام دینے کا ہدف مقرر کیا گیا تھا۔ میں نے عربی مائیکروسافٹ میں شمولیت اختیار کی۔ کئی برس تک کام کیا۔ اس سے قبل متعدد عربی اخبارات سے منسلک رہ چکی تھی۔ انہوں نے بتایا کہ مجھے مائیکرو سافٹ میں پبلک ریلیشن کا ڈائریکٹر متعدد خوبیوں کے باعث بنایا گیا ہے۔ میں منصوبہ بندی، کمیونیکیشن ، اچھی شہرت ، ٹائم مینجمنٹ ، انٹرنیٹ کے ذریعے وسیع البنیاد تعارف اور ڈیجیٹل مارکیٹنگ میں مہارت حاصل کئے ہوئے ہوں۔ برطانیہ کی و یبسٹر یونیورسٹی سے عوامی رابطہ جات اور بین الاقوامی تعلقات میں گریجویٹ ہوں۔ انگریزی، عربی ، فرانسیسی اور ہوساوی زبانی روانی سے بولتی ہوں۔