Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

شاہ سلمان کی زیر صدارت سعودی کابینہ کا اجلاس

ریاض۔۔۔ سعودی کابینہ کا اجلاس منگل کو خادم حرمین شریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز کی زیر صدارت قصر یمامہ میں منعقد ہوا۔ کابینہ نے 9 فیصلے کئے ۔ سوڈان کو درپیش چیلنجوں سے نمٹنے کے سلسلے میں ایک بار پھر سعودی عرب کی جانب سے یکجہتی کا اظہار کیا۔ وزیر اطلاعات و نشریات ترکی الشبانہ نے اجلاس کے بعد سعودی خبررساں ادارے ایس پی اے کو بتایا کہ کابینہ نے جارجیا کے ساتھ دہرے ٹیکس سے بچاﺅ کے معاہدے اور پروٹوکول ، امارات کے ساتھ کھیلوں کے شعبے میں مفاہمتی یادداشت ، عراق کے ساتھ فضائی خدمات کے معاہدے اور زرعی فروغ و تحقیق کے قومی مرکز کی تنظیم نو کی منظوریاں دیں۔ کابینہ نے متعدد تقرریاں بھی کیں۔ کابینہ نے قومی صنعت اور لاجسٹک خدمات فروغ پروگرام کے افتتاح پر ولیعہد کو خراج تحسین پیش کیا۔ 

شیئر: