Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

رئیل می سی 1 (2019) اسمارٹ فون لانچ‎

چینی اسمارٹ فون کمپنی رئیل می کی جانب سے سی 1 (2019) اسمارٹ فون متعارف کرا دیا گیا ہے۔ فون کا ڈسپلے 6.2 انچ کا ہے اور اس میں گوریلا گلاس پروٹیکشن بھی دی گئی ہے۔ اسمارٹ فون میں اسنیپ ڈریگن 450 پروسیسر ، 2/3 جی بی ریم اور 32 جی بی اسٹوریج دیا گیا ہے۔ اسٹوریج کو مائیکرو ایس ڈی کارڈ کی مدد سے 256 جی بی تک بڑھایا جاسکتا ہے۔فون کی پشت پر ڈوئل کیمرہ سیٹ اپ دیا گیا ہے جس میں ایل ای ڈی فلیش کے ساتھ 13 میگاپکسل اور 2 میگاپکسل کے دو سینسر شامل ہیں۔ سیلفی کے فون میں 5 میگا پکسل کا کیمرہ دیا گیا ہے اور اس میں آرٹیفیشل انٹیلیجنس بیوٹی فیچرز بھی شامل کئے گئے ہیں۔ اسمارٹ فون کی بیٹری 4230 ملی ایمپیئر آورز کی ہے ۔ 2 جی بی ریم کے ساتھ فون کی قیمت 7499 ہندوستانی روپے اور 3 جی بی ریم کے ساتھ 8499 ہندوستانی روپے ہے۔ اسمارٹ فون کو کالے اور نیلے رنگ میں متعارف کرایا گیا ہے اور اس کی فروخت 5 فروری سے شروع ہوگی۔
 

شیئر: