Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ریڈمی گو اسمارٹ فون لانچ‎

شیاؤمی کمپنی کی جانب سے ریڈمی گو اسمارٹ فون متعارف کرا دیا گیا ہے۔ فون میں 5 انچ ایچ ڈی ڈسپلے دیا گیا ہے۔ اسمارٹ فون میں کواڈکور اسنیپ ڈریگن 425 پروسیسر ، اینڈرائیڈ اوریو گو ایڈیشن آپریٹنگ سسٹم ، 1 جی بی ریم اور 8 جی بی اسٹوریج شامل کیا گیا ہے۔ اسٹوریج کو مائیکرو ایس ڈی کارڈ کی مدد سے بڑھانے کی سہولت موجود ہے ۔ فون کی پشت پر ایل ای ڈی فلیش کے ساتھ 8 میگا پکسل اور فرنٹ پر 5 میگا پکسل کا کیمرہ دیا گیا ہے۔ اسمارٹ فون کی بیٹری 3000 ملی ایمپیئر آورز کی ہے ۔ اسمارٹ فون کو کالے اور نیلے رنگ میں متعارف کرایا گیا ہے اور اس کی فروخت فروری میں شروع ہوگی۔ فون کی قیمت 80 یورو تک ہے۔
 

شیئر: