Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

میزاب رحمت کی صفائی صرف پانی سے

مکہ مکرمہ ۔۔۔۔ مسجد الحرام کی انتظامیہ نے بتایا ہے کہ میزاب رحمت کی صفائی کا کام 15منٹ میں انجام دیدیا گیا۔ میزاب رحمت پیتل کا بنا ہوا ہے۔ بارش کے دوران خانہ کعبہ کی چھت سے گرنے والے پانی سے زائرین نہانے میں دلچسپی لیتے ہیں۔ انتظامیہ کا کہناہے کہ خانہ کعبہ کے پرنالے کی صفائی صرف پانی سے کی جاتی ہے اور کاٹن کے کپڑے سے اسکی صفائی ہوتی ہے۔ کوئی کیمیکل استعمال نہیں ہوتا۔ صفائی کیلئے ایسے وقت کا انتخاب ہوتا ہے جب زائرین کو کسی طرح کی پریشانی نہ ہو۔ تفصیلات کے مطابق خانہ کعبہ کے پیتل کے روشندان روزانہ 5بار صاف ہوتے ہیں جس پر 30منٹ خرچ ہوتے ہیں۔ رکن یمانی کی صفائی روزانہ 3بار ہوتی ہے۔ 20منٹ صرف ہوتے ہیں۔ حجر اسود کی صفائی 3بار روزانہ کی جاتی ہے جس پر 30منٹ خرچ ہوتے ہیں۔ مقام ابراہیم کی صفائی روزانہ کی بنیاد پر3مرتبہ کی جاتی ہے۔ اس پر بھی 20منٹ خرچ ہوتے ہیں۔
 

شیئر: