Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

اوورسیز پاکستانیوں کیلئے پاکستان بناو سرٹیفکیٹ کا اجرا

اسلام آباد... وزیر اعظم عمران خان نے اسلام آباد میں خصوصی تقریب میں سمندر پار پاکستانیوں کے لئے پاکستان بناو سرٹیفکیٹ کا اجراکیا۔تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے سمندر پار پاکستانی اس ا سکیم میں زیادہ سے زیادہ سرمایہ کاری کریں۔ اس نازک مرحلے پر قومی معیشت کی بحالی میں مدد ملے گی۔عمران خان نے کہا کہ موجودہ حکومت سرمایہ کاری کے فروغ اور کاروبار میں آسانیاں پیدا کرنے کیلئے کام کر رہی ہے جس قدر تارکین وطن ملک میں سرمایہ کاری کریں گے اس قدر تیزی سے یہ ملک ترقی کرے گا۔جب ملک ترقی کرے گا تو پوری دنیا میں پاکستانیوں کی عزت و وقار بلند ہو گا۔پاکستان بناو سرٹیفکیٹ خصوصی طور پر سمندر پار مقیم پاکستانیوں کیلئے جاری کیا گیا۔ کم از کم سرمایہ کاری کی شرح 5 ہزار ڈالر مقرر کی گئی ہے۔سرٹیفکیٹ کے تحت 3 سال کیلئے اس پر منافع کی شرح 6.25 اور 5 سال کیلئے منافع کی شرح 6.75 فیصد مقرر کی گئی ہے۔ سرمایہ کاری کا طریقہ کار انتہائی آسان ہے۔سمندر پار پاکستانی ویب پورٹل کے ذریعے بھی زیادہ سے زیادہ 15 منٹ میں سرمایہ کاری کر سکتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان بناو سرٹیفکیٹ کے منافع پر ٹیکس نہیں ہو گا۔ منافع ڈالر اور روپے دونوں میں ادا ہو سکے گا۔ 

شیئر: