پاکستان میں سیکورٹی کی صورت حال بہتر ‘ غیر ملکی رپورٹ
کراچی: برطانوی وزارت داخلہ کی جاب سے جاری کی گئی ایک رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ 2018ء میں ملکی سیکورٹی کی صورت حال بہتر ہوئی ہے۔ ذرائع کے مطابق جاری اعداد شمار کے مطابق 2017ء کی پہلی سہ ماہی میں پرتشدد واقعات کے دوران ہونے والی ہلاکتوں کی تعداد 1585 بتائی گئی جبکہ 2018ء کی پہلی سہ ماہی میں ایسی ہی ہلاکتیں 930 رہیں۔ رپورٹ کے مطابق 2014ء اور 2017ء کے دوران پرتشدد واقعات کے دوران ہونے والی ہلاکتوں کی شرح میں 73 فیصد کمی ہوئی ہے۔
غیر ملکی رپورٹ کے مطابق 2001ء تا 2018ء 66 شدت پسند تنظیموں اور ان کے حامیوں پر پابندیاں عائد کی گئیں، جبکہ دہشت گردی کے خلاف پاک فوج کے آپریشنز کو بھی کامیاب قرار دیا گیا جس کے نتیجے میں سیکورٹی صورت حال بہتر ہوئی اور ہزاروں قبائلی اپنے گھروں کو واپس لوٹے۔ اعداد شمار کے مطابق 2018ء کے پہلے 9 ماہ میں 83 ہزار قبائلی اپنے گھروں کو واپس آئے۔ کراچی کے حوالے سے رپورٹ میں بتایا گیا کہ 2014ء کے بعد شہر کی سیکورٹی صورت حال میں اچانک بہتری آئی۔