Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

معیشت بدحال ہو تو حکومت کیا کرے؟ وفاقی وزیر مذہبی امور

پشاور:  وفاقی وزیر مذہبی امور نور الحق قادری نے وضاحت کی ہے کہ وہ گزشتہ روز کابینہ اجلاس سے ناراض ہوکر نہیں بلکہ کسی کو فون کرنے کے لیے باہر نکلے تھے۔ ذرائع کے مطابق گزشتہ روز وزیر اعظم کی زیر صدارت کابینہ کے اجلاس میں حج پر سبسڈی نہ دینے کے اعلان پر وفاقی وزیر مذہبی امور اجلاس سے اٹھ کر چلے گئے تھے جس پر میڈیا پر خبریں آئی تھیں کہ وہ کابینہ فیصلے سے عدم اتفاق کرتے ہوئے ناراض ہوکر گئے ہیں۔
ذرائع ابلاغ کے مطابق پشاور میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے وفاقی وزیر نے سوال کیا کہ اگر ملک کی معاشی حالت بدحال ہے تو ایسے میں حکومت کیا کر سکتی ہے؟ ہم نے تجویز دی تھی کہ حج پر سبسڈی دی جائے لیکن وزیراعظم اور وفاقی کابینہ نے سبسڈی کی تجویز مسترد کردی۔ گزشتہ روز وفاقی کابینہ نے فیصلہ کیا کہ صرف استطاعت رکھنے والے ہی حج کریں۔ وفاقی وزیر مذہبی امور نے مزید کہا کہ ریاستِ مدینہ سے مراد لوگوں کو سہولتیں دینا اور پاکستان کو فلاحی ریاست بنانا ہے۔

شیئر: