کوئٹہ: بلوچستان کے ضلع کیچ میں تربت کے علاقے میں دو گروپوں کے مابین خطرناک مسلح تصادم کے نتیجے میں 5 افراد مارے گئے۔ ذرائع کے مطابق ڈپٹی کمشنر کیچ بشیر احمد نے بتایا ہے کہ 2 گروپوں کے درمیان مسلح تصادم کاواقعہ تربت کے علاقے زمران میں پیش آیا جہاں گروہی لڑائی کے دوران فائرنگ کے نتیجے میں 5 افراد ہلاک ہوگئے ۔
بتایا گیا ہے کہ مسلح تصادم منشیات کے اسمگلروں کے گروپوں کے درمیان ہوا، جس کے بعد لیویز فورس علاقے میں روانہ کردی گئی ہے ۔