مکہ مکرمہ ۔۔۔ 25جمادی الاول 1440ھ تک 3486363عمرہ ویزے جاری کئے گئے۔ اب تک 3020686معتمر ارض مقدس پہنچے۔ فی الوقت 467017معتمر مملکت میں موجود ہیں۔ ان میں سے 326440مکہ مکرمہ اور 140577مدینہ منورہ میں ہیں۔ وزارت حج و عمرہ نے اعلامیہ جاری کرکے بتایا کہ معتمرین بری، بحری اور فضائی راستے سے آجارہے ہیں۔ اب تک سب سے زیادہ معتمرین پاکستان ہی سے پہنچے ہیں۔ پاکستان امسال عمرہ سیزن کے آغاز سے لیکر اب تک اول ہونے کا ریکارڈ برقرار رکھے ہوئے ہے۔ انڈونیشیا دوسرے اور ہندوستان تیسرے نمبر پر ہے۔