بالی وڈ انڈسٹری میں اپنی صرف دو فلموں سے کامیابیاں سمیٹنے والی نئی اداکارہ سارہ علی خان کی شہرت سے سب حیران ہیں۔ سارہ کے اب تک ہزاروں مداح بھی بن گئے ہیں جو ان کے ہر انداز کو پسند کررہے ہیں۔ سارہ جو بھی پہنیں، سوشل میڈیا پر مقبول ہوجاتاہے۔حال ہی میں سارہ کی اسکرٹ میں تصویر کو مداح کافی پسند کررہے ہیں جو انہوں نے ایک انٹرویو کیلئے پہنی۔ سارہ نے انکشاف کیا یہ کوئی مہنگاترین لباس نہیں ۔اسکرٹ کی قیمت صرف 6 سو روپے ہے۔ سارہ کہتی ہیں وہ مہنگے کپڑے خریدنے کی عادی نہیں۔