بالی وڈ کی مشہور اداکارہ ودیا بالن ہندی فلموں کے بعد اب تامل فلموں میں قسمت آزمانے جارہی ہیں۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق اداکارہ ودیا بالن ہدایتکار بونی کپور کی نئی تامل فلم” پنک“ میں اداکاری کریں گی ۔ان کےساتھ اجیت کمار کام کررہے ہیں۔یہ فلم بالی وڈکی ”پنک“ کا ریمیک ہے جس میں امیتابھ بچن اور تاپسی پنو نے کام کیاتھا۔ مذکورہ فلم یکم مئی کو ریلیز کی جائےگی۔