شمالی آئرلینڈ کا لاپتہ سرخ پانڈا مل گیا
بلفاسٹ ۔۔۔ شمالی آئرلینڈ کی پولیس نے دعویٰ کیا ہے کہ مقامی چڑیا گھر سے جو سرخ پانڈا غائب ہوگیا تھا اور جس کی سرگرمی سے تلاش جاری تھی تقریباً12گھنٹے غائب رہنے کے بعد بلفاسٹ کے چڑیا گھر سے کچھ فاصلے پر گلینگوریملے نامی علاقے میں ایک جگہ سے مل گیا ہے جہاں وہ جاکر چھپ گیا تھا۔اس کی گمشدگی کی خبر عام ہوتے ہی ہر جانب اسکی تلاش شروع کردی گئی تھی۔ آخر ایک مقامی شخص کو یہ پانڈا نظر آگیا۔ اور اس نے چڑیا گھر حکام کو اطلاع دیدی۔ بلفاسٹ کے چڑیا گھر اور جس جگہ سے وہ بازیاب ہوا ہے اسکے درمیان صرف ایک میل کا فاصلہ ہے۔یہ پانڈا ان 2جڑواں پانڈوں میں سے ایک ہے جو گزشتہ سال جون میں پیدا ہوئے تھے۔علاقے کے لوگوں نے بھی اس کے غائب ہونے کے بعد اسکی تلاش بڑی سرگرمی سے شروع کی تھی اور اب جبکہ پولیس نے اسکی بازیابی کی اطلاع دیدی ہے تو ہر جانب خوشی کا اظہار ہورہا ہے بالخصوص بچے اور نوجوان خوش ہورہے ہیں کیونکہ وہی اسکی اصل قدر ومنزلت کیا کرتے تھے۔