Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

بیوی پر بدکاری کا الزام لگانےوالا بدترین مجرم ہے، المطلق

ریاض۔۔۔ سربرآوردہ علماءبورڈ کے رکن اور مشیر ایوان شاہی شیخ ڈاکٹر عبداللہ المطلق نے خبردار کیا ہے کہ کوئی بھی شخص اپنی بیوی پر بدکاری کے الزام اور اپنے بچوں کے باپ ہونے سے انکار جیسا خطرناک اقدام نہ کرے۔ جو شخص ایسا کرتا ہے وہ بہت بڑا مجرم ہے۔ المطلق نے توجہ دلائی کہ اگر کسی شخص کو مکمل طور پر یقین ہوجائے کہ اسکی بیوی بدکاری میں مبتلا ہے تو اسے اسلامی شریعت کے مطابق ”اللعان“ کا طریقہ اختیار کرنا ہوگا۔ اسلامی شریعت نے اپنے پیرو کارو ں کو تعلیم دی ہے کہ بہتر یہی ہے کہ شوہر ایسے عالم میں اپنی بیوی کو طلاق دیکر سقوط اختیار کرلے۔ وہ فتاوی پروگرام میں ایسے شخص کی بابت دینی رائے کا جواب د ے رہے تھے جس میں پوچھا گیا تھا کہ اگر کوئی شخص اپنی بیوی پر بدکاری کا الزام لگا ئے اور اپنی بیٹی کے باپ ہونے کی بابت شکوک و شبہات کا اظہار کرے توشریعت میں اسکا کیا حکم ہے۔ المطلق نے کہا کہ سب سے پہلے تو اسے ڈی این اے کرانا چاہئے۔ اسے اذیت رسانی سے گریز کرناچاہئے۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ بعض لوگ وسوسے کی بنیاد پر الزام تراشی پر اتر آتے ہیں۔ اسکا کوئی علاج نہیں۔اطباءکا کہناہے کہ ڈی این اے ٹیسٹ کے نتائج سو فیصد درست ہوتے ہیں۔

شیئر: