Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

بیونس آئر س کے ہوٹل میں آتشزدگی، ایک ہلاک، 112زخمی

بیونس آئرس ۔۔۔ ارجنٹائن کے دارالحکومت بیونس آئرس کے ایک ہوٹل میں آتشزدگی سے ایک خاتون کی موت ہوگئی جبکہ 112افراد زخمی ہوئے ہیں۔یہ ہوٹل سیاحتی مقام کورئیس ایونیو میں واقع ہے۔ اطلاعات کے مطابق 55سالہ خاتون کی دم گھٹنے کے باعث موت واقع ہوگئی۔ جبکہ دھویں سے متاثر اور زخمی ہونے والے 112افراد کامختلف اسپتالوں میں علاج ہورہا ہے۔زخمیوں میں 4کی حالت نازک ہے۔
 

شیئر: