Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

بسنت سے متعلق عدالت کا تحریری فیصلہ جاری

لاہور:  عدالت عالیہ لاہور نے پنجاب حکومت کی جانب سے بسنت منانے کے اعلان کے خلاف درخواستوں پر تحریری فیصلہ جاری کر دیا۔ ذرائع کے مطابق عدالت نے اپنے فیصلے میں قرار دیا ہے کہ درخواست گزاروں کی استدعا پر پنجاب حکومت کے بیان کی روشنی میں تمام درخواستیں نمٹائی جاتی ہیں۔ قبل ازیں پنجاب حکومت نے عدالت کو یقین دہانی کرائی تھی کہ وہ رواں سال بسنت منانے کی اجازت دینے میں دلچسپی نہیں رکھتی۔
تفصیلات کے مطابق لاہور ہائی کورٹ کے جسٹس شکیل الرحمان نے درخواستوں پر تحریری فیصلہ جاری کیا، جس میں میں لکھا گیاہے کہ پنجاب حکومت نے واضح کیا ہے کہ بسنت ثقافتی تہوار کے طور پر منایا جاتا ہے، پنجاب حکومت اس ضمن میں نئی قانون سازی کے لیے مختلف تجاویز پر غور کر رہی ہے ساتھ ہی یقین دہانی کرائی ہے کہ پہلے شہریوں کے جان و مال کے تحفظ کے اقدامات کیے جائیں گے ۔

شیئر: