بہن ہی بھائی کی قاتلہ نکلی
گوجرانوالہ: پنجاب میں 2 سال قبل ہونے والے اندھے قتل کا سراغ لگا لیا گیا۔ ذرائع کے مطابق گوجرانوالہ میں قتل کی واردات میں مقتول کی بہن ہی ملوث نکلی۔ تفصیلات کے مطابق پنجاب کے شہر گوجرانوالہ کے علاقے ٹھٹھہ قطبہ میں 2 سال قبل مقامی زمیندار بشارت کو قتل کردیا گیا تھا، جس کے ملزمان کا تاحال پتا نہیں چلا تھا۔ پولیس کے مطابق مقتول نے اپنی بہن کو فرخ نامی نوجوان سے دوستی سے منع کیا تھا جس پر اس کی بہن ہی نے دوست کے ساتھ مل کر بھائی کو تیز دھار آلے سے قتل کیا۔ پولیس نے شک کی بنیاد پر اقرا کوحراست میں لیا تو اس نے سچ اگل دیا، جس پر پولیس نے دونوں ملزمان کو گرفتار کر لیا ہے۔