Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سعودی سیکیورٹی اہلکار کی عالمی ستائش

جدہ۔۔۔۔۔برطانوی اور امریکی اخبارات نے ریاض کے الیاسمین محلے میں دہشتگرد تنظیم داعش کے 2جنگجوؤں کے ساتھ سعودی سیکیورٹی اہلکار جبران عواجی کے جرأتمندانہ مقابلے کی ستائش کی ہے۔ برطانوی جریدے نے لکھا کہ العواجی کے جرأتمندانہ مقابلے کی وڈیو دنیا بھر میں پھیل گئی۔اس وڈیو میں سعودی سیکیورٹی اہلکار ریاض کے الیاسمین سڑک پر داعش کے دہشتگردوں سے پامردی کے ساتھ مقابلہ کرتے نظر آرہے ہیں۔ 2دہشتگردوں جو مشین گنوں سے لیس سے اور دھماکہ خیز بیلٹ پہنے ہوئے تھے سیکیورٹی فورس کے گشتی دستے کے قریب پہنچے تو پولیس اہلکارنے انتہائی قریب مقام سے پستول سے فائرنگ کرکے دہشتگردوں کوہلاک کردیا۔امریکہ اور برطانیہ کے اخبارات نے اس مقابلے کی جزئیات تک رپورٹ میں شامل کی ہیں۔برطانوی اخبار نے واضح کیا کہ انتہائی ڈرامائی انداز میں سیکیورٹی اہلکار نے دہشتگردوں کی فائرنگ سے بچ کر پستول سے فائرنگ کی۔ دہشتگردوں میں الصیعری شامل تھا جسے گزشتہ ماہ کے دوران سعودی عرب میں دہشتگردوں کا ماسٹرمائنڈ مانا جارہا تھا۔یاد رہے کہ ولیعہد نائب و زیر اعظم و وزیر داخلہ شہزادہ محمد بن نایف نے ریاض کے سیکیورٹی اسپتال میں زیر علاج جبران عواجی سے ٹیلیفون پر رابطہ کرکے عیادت کی ۔ عالمی اخبارات نے عواجی کے مقابلے کی وڈیو پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ کلپ دیکھنے والوں کو ایسا لگتا ہے جیسے کسی فلم کا منظر دیکھ رہے ہیں۔ سعودی اہلکار نے دہشتگردوں کاانتہائی شجاعت کے ساتھ مقابلہ کرکے انہیں ڈھیر کردیا۔

شیئر: