Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ٹی ٹوئنٹی: جنوبی افریقہ آج پھر پاکستان کے مدمقابل ہوگا

جوہانسبرگ : پاکستان اور جنوبی افریقہ کے درمیان دوسرا ٹی ٹوئنٹی آج کھیلا جائے گا، ایک میچ کے خسارے کا شکار شعیب الیون نے 3میچوں کی سیریز کے بقیہ دونوں میچ جیت کر لگاتار بارہویں سیریز فتح پر نظریں جما لیں۔ کیپ ٹاون میں کھیلے گئے پہلے سنسنی خیز میچ میں شکست کا بدلہ چکانے کیلئے پاکستان ٹیم پوری طرح تیار ہے۔ادھر ایک میچ کی برتری کے ساتھ پروٹیز بھی جیت اپنے نام کرکے سیریز میں ناقابل شکست کامیابی کیلئے بھرپور کوشش کریں گے تاہم سیریز میں اِن رہنے کیلئے پاکستان کو ہر صورت فتح درکارہے۔ انجری کا شکار کوئنٹن ڈی کاک اور کپتان فاف ڈوپلیسس دوسرے ٹی ٹوئنٹی کی ٹیم میں شامل نہیں ہوں گے۔پہلے میچ میں ایک رن آوٹ اور 4کیچ پکڑنے پر مین آف دی میچ رہنے والے ڈیوڈ ملر میزبان ٹیم کی قیادت کریں گے۔ شعیب الیون کے لئے سیریز میں کم بیک کرنے کا موقع ہے جس پر انھوں نے جیت کیلئے غلطیاں نہ دہرانے کا عزم کیا ہے۔ پروٹیز پر بھاری عثمان شنواری نے پھر وکٹیں اڑانے کی تیاری کر لی۔ شعیب ملک، بابر اعظم اور فخرزمان قومی ٹیم کی امیدوں کا محور ہوں گے۔ 
 کھیلوں کی مزید خبریں اور تجزیئے پڑھنے کیلئے واٹس ایپ گروپ"اردو  نیوز اسپورٹس"جوائن کریں

شیئر: