پاکستان انڈر۔ 16 نے آسٹریلیا کو واحد ٹی ٹوئنٹی میں ہرادیا
دبئی : محمد شہزاد اورسمیر ثاقب کی شاندار بیٹنگ کی بدولت پاکستان انڈر۔ 16 ٹیم نے آسٹریلیا انڈر 16 ٹیم کو واحد ٹی ٹوئنٹی کرکٹ میچ میں 6 وکٹوں سے شکست دے دی۔ فاتح ٹیم نے 154 رنز کا ہدف آخری اوور کی آخری گیند پر 4 وکٹوں پر حاصل کیا۔ شہزاد نے ڈٹ کر حریف بولرز کا مقابلہ کیا اور 71 رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیل کر ٹیم کو فتح دلائی۔سمیر ثاقب 57 رنز بنا کر دوسرے نمایاں بلے باز رہے۔ اتوار کو دبئی میں کھیلے گئے واحد ٹی ٹوئنٹی میچ میں آسٹریلیا انڈر 16 ٹیم پہلے کھیلتے ہوئے 153 رنز بنا کر آوٹ ہو گئی۔ ریلے سمتھ 43 اور ڈیولن ویب 38 رنز بنا کر نمایاں رہے۔ عمر ایمان نے 3 اور کاشف علی نے 2 وکٹیں لیں۔جواب میں پاکستانی انڈر 16 ٹیم نے مطلوبہ ہدف آخری اوور کی آخری گیند پر 4 وکٹوں پر پورا کیا۔ محمد شہزاد اور سمیر ثاقب نے انتہائی شاندار اور ذمہ دارانہ بلے بازی کا مظاہرہ کرتے ہوئے 126 رنز کا آغاز فراہم کر کے ٹیم کی جیت کی بنیاد رکھی۔سمیر 57 رنز بنا کر آوٹ ہو گئے لیکن شہزاد ڈٹے رہے۔ انہوں نے حریف بولرز کی خوب درگت بنائی اور ناقابل شکست 71 رنز بنا کر ٹیم کو فتح دلائی۔
کھیلوں کی مزید خبریں اور تجزیئے پڑھنے کیلئے واٹس ایپ گروپ"اردو نیوزاسپورٹس"جوائن کریں