بالی وڈ میں صرف دو فلموں سے شہرت کی بلندیوں پر پہنچنے والی سیف علی خان اور امریتا سنگھ کی بیٹی سارہ علی خان نے کہاہے کہ اگر انکی والدہ امریتا کی ماضی کی فلموں کا ریمیک بنایاجائے تو وہ دو فلموں چمیلی کی شادی اور آئینہ کے کردارادا کرنا پسند کریںگی۔ حال ہی میں سارہ علی خان کی فلم سمبا بلاک بسٹر ہٹ فلم رہی ہے۔