ملائشین وفد کا دورہ کنگ فہد کمپلیکس
مدینہ منورہ۔۔۔ ملائیشیا کی وزارت دفاع کے سیکریٹری جنرل دانو حلمی اور ان کے ہمراہ آئے ہوئے وفد نے اتوار کو مدینہ منورہ میں کنگ فہد کمپلیکس برائے اشاعت قرآن کا دورہ کیا۔ سیکریٹری جنرل ڈاکٹر بند ر السویلم نے کمپلیکس کا تعارف کرایا جبکہ ملائیشیا کے وفد نے شاندار خدمات پر سعودی قیادت کو خراج قدر و منزلت پیش کیا۔