Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سعودی فیکٹری سربمہر، مالک پر ایک لاکھ ریال جرمانہ

مدینہ منورہ۔۔۔ سعودی وزارت تجارت و سرمایہ کاری نے مدینہ منورہ میں فوجداری کی عدالت کے فیصلے پر عملدرآمد کرتے ہوئے مقامی شہری علی بن عادل بن ابراہیم نافع کی تشہیر دو مقامی اخبارات میں کرا دی۔ فوجداری عدالت نے علی نافع کیخلاف نقلی صفائی مواد تیار کرنے اور اسے درآمدی معیاری مواد کے طور پر مارکیٹ میں لانے کا الزام ثابت ہوجانے پر ایک لاکھ ریال جرمانے ، فیکٹری سربمہر کرنے ، نقلی ساما ن ضبط کرکے تلف کرانے اور مقامی اخبارات میں اسی کے خرچ پر تشہیر کا حکم جاری کردیا تھا۔

شیئر: