ویسٹ انڈین کپتان جیسن ہولڈر پر جرمانہ، ایک ٹیسٹ کیلئے باہر
دبئی:ویسٹ انڈین کپتان جیسن ہولڈر نے ٹیم کو انگلینڈ کے خلاف یادگار کامیابی تو دلوادی لیکن خود تیسرے ٹیسٹ میچ سے باہر ہوگئے۔دوسرے ٹیسٹ میں انگلینڈ کے خلاف ایک اور بڑی کامیابی سمیٹنے کے دوران جیسن ہولڈر ایک مرتبہ پھر سلو اوور ریٹ کی زد میں آگئے اور سینٹ لوسیا ٹیسٹ میں قیادت نہیں کر سکیں گے۔یہ دوسرا موقع ہے جب وہ اس صورتحال کی وجہ سے معطلی کا شکار ہوئے ہیں۔ 2017ءمیں وہ نیوزی لینڈ کے خلاف بھی ایک میچ سے باہر ہو گئے تھے۔سینٹ لوسیا ٹیسٹ میں کریگ بریتھویٹ ٹیم کی قیادت کریں گے جبکہ جیسن ہولڈر کی جگہ 20سالہ کیمو پال کو ٹیم کا حصہ بنایا جائے گا۔
کھیلوں کی مزید خبریں اور تجزیئے پڑھنے کیلئے واٹس ایپ گروپ"اردو نیوز اسپورٹس"جوائن کریں