Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

انتخابات میں دولت کا بیجا استعمال تشویشناک ہے، پرنب مکھرجی

نئی دہلی۔۔۔۔ عام انتخابات سے قبل شائع ہونیوالی کتاب ’’گریٹ مارچ آف ڈیموکریسی، سیون ڈکیڈ آف انڈياز الیکشن‘‘‘ کے دیباچے میں سابق صدر پرنب مکھرجی نے   کہا کہ ملک میں آزادانہ اور منصفانہ انتخابات کو یقینی بنانےکیلئے بہت سےاقدامات کئے گئے  لیکن ووٹرز کوراغب  کرنے کے لئےمال و دولت اور طاقت کا بیجا استعمال تشویشناک ہے۔یہ ماحول  جمہوریت کی روح کے منافی ہے۔ انتخابی سسٹم میں لوگوں کی شراکت بڑھانے کے لئے الیکشن کمیشن کی کاوشوں کو سراہتے ہوئے مکھرجی نے کہا کہ کمیشن اور اس کے حکام نے ملک میں کامیاب انتخابات کرانے میں اہم کردار ادا کیا ۔کمیشن نے ووٹرز کی تعدادمیں اضافہ کرنے،تعلیم یافتہ بناکرانتخابی نظام میں شامل کرنے، انتخابات میں غیر قانونی طریقے سے کمائی گئی دولت  پر پابندی اوربغیر خوف و خطر ووٹ ڈالنے کا ماحول برپا کرکے مثالی خدمات انجام دیں۔
مزید پڑھیں:- - - - -بہار: 24گھنٹے میں 15افراد ہلاک،26زخمی

شیئر: