Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

معیاری ٹائر ہی استعمال کرنے کی تاکید

ریاض ۔۔۔ سعودی عرب کے خصوصی ادارے نے سفارش کی ہے کہ گاڑیوں کے مالکان معیاری ٹائر ہی استعمال کریں۔ ٹائر خریدتے وقت انکے استعمال کی انتہائی تاریخ ضرور دیکھیں۔مملکت میں جتنے ٹائر بھی فروخت کئے جاتے ہیں ان سب پر انکی تیاری کی تاریخ درج ہوتی ہے۔ یہ 4نمبروں پر مشتمل ہوتی ہے۔ بائیں جانب سے پہلا اور دوسرا نمبر ہفتے ، تیسرا اور چوتھا نمبر ٹائر کی تیاری کے سال کی نشاندہی کرتا ہے۔ ادارے کا کہنا ہے کہ غیر معیاری ٹائر اچانک پھٹ جاتے ہیں اور اس سے کبھی کبھار تباہ کن صورتحال جنم لیتی ہے۔
 

شیئر: