Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

مکہ میں 500اسمارٹ پارکنگ

مکہ مکرمہ ۔۔۔ مقدس شہر کی میونسپلٹی نے مکہ مکرمہ میں پری پیڈ اسمارٹ پارکنگ کا بندوبست کردیا ۔ ان میں سے 500مفت ہونگی۔ اسمارٹ پارکنگ کا انتظام مختلف محلوں میں کیا گیا ہے۔ پری پیڈ پارکنگ تجارتی شاہراہوں پر ہی ہونگی۔ رہائشی عمارتوں کے اطراف نہیں۔ رہائشی عمارتوں والی سڑکوں پر اسمارٹ پارکنگ کے اطراف انتباہی بورڈ نصب نہیں کئے گئے ہیں۔ میونسپلٹی کے عہدیدار نے اطمینان دلایا ہے کہ جو لوگ عمارتوں کے سامنے بنائی گئی اسمارٹ پارکنگ استعمال کرنے کے حوالے سے خوفزدہ ہیں انہیں خوف نہیں کھانا چاہئے یہ پارکنگ مفت ہے۔ اس پر کسی سے کوئی فیس نہیں لی جائیگی۔ اسمارٹ پارکنگ مسجد الحرام، العزیزیہ، الستین اور حرم شریف کے اطراف کے علاقوں میں بنائی گئی ہیں۔
 

شیئر: