Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

10ملین ریال والی کار

 ریاض۔۔۔ یہاں کاروں کے ایک شو روم نے نایاب اور اسپورٹس گاڑیوں کا انتخاب جمع کیا ہے۔ ان میں سے بعض پرآسائش گاڑیاں ایسی ہیں جن کی قیمت 10ملین ریال ہے۔ شو روم کے مالک نے بوگینی شیرون، میکلارین ، بی ون، رولز رائس، فینٹم، مرسڈیز جی 500، لمبرگینی وغیرہ گاڑیاں جمع کررکھی ہیں۔ شائقین کثیر تعداد میں شو روم پہنچ رہے ہیں۔ بوگینی شیرون صرف ایک گاڑی ہے یہ 1925ءمیں تیار کی گئی تھی۔ اسکا ڈیزائن خصوصی طور پر تیار کیا گیا تھا۔ صرف ایک گاڑی ہی بنائی گئی تھی۔ اسکی قیمت 14.5ملین ریال سے زیادہ ہے۔ یہ 1500ہارس پاور کی ہے۔ 16سیلنڈر کی ہے۔ یہ 400-0 کلو میٹر فی گھنٹے کی رفتار سے دوڑ سکتی ہے۔
 
 

شیئر: