Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

محمد صلاح، روبرٹو اور سعد یومانے کی مثلث توقع پوری نہ کرسکی

لندن:انگلش پریمیئر لیگ میں فی الوقت صف اول کی ٹیم لیورپول کی جانب سے قریبی حریف مانچسٹر سٹی پر اپنی برتری بڑھانے کا خواب پورا نہ ہو سکا اور ویسٹ ہیم یونائیٹڈ کے ساتھ میچ 1-1گول سے برابر کھیل کر اس نے2قیمتی پوائنٹس ضائع کردیئے ۔ لیورپول نے اس اہم میچ میں نسبتاً کمزور حریف کے خلاف ابتداءسے ہی ٹیم پر دباو بر قرار رکھا اور اسی دوران سعدیو مانے کھیل کے 22 ویں منٹ میں گیند حریف ٹیم کے جال میں پہنچا کر ٹیم کو برتری بھی دلادی۔ لیورپول کی یہ سبقت صرف 6 منٹ ہی برقرار رہ سکی۔ 28 ویں منٹ میں ویسٹ ہیم کے انٹونیو نے گول کرکے میچ برابر کردیا۔ پہلا ہاف اسی اسکورپر ختم کردیا ۔ دوسرے ہاف میں لیورپول کی ٹیم کے کھلاڑیوں نے کئی حملے کئے لیکن محمد صلاح اور روبرٹو فرمینو کے ساتھ سعدیو مانے کی شہرہ آفاق مثلث توقعات پر پوری نہیں اتر سکی اورمیچ کا اختتام 1-1گول سے برابرر ہا۔ اس ڈرا کے نتیجے میں لیورپول جو ایک مرحلے پر لیگ میں دوسری پوزیشن پر موجود دفاعی چیمپیئن مانچسٹر سٹی سے 9 پوائنٹس کی برتری لئے ہوئے تھی اب صرف 3 پوائنٹس آگے ہے جبکہ تیسری پوزیشن پر موجود ٹوٹنہم بھی اب لیور پول سے صرف 5 پوائنٹس پیچھے ہے ۔ ٹائٹل کیلئے فیورٹ لیور پول کو ان دونوں ٹیموں سے واضح اور بڑا خطرہ درپیش ہے جو ہر میچ کے ساتھ بڑھتا جا رہا ہے ۔
کھیلوں کی مزید خبریں اور تجزیئے پڑھنے کیلئے واٹس ایپ گروپ"اردو  نیوز اسپورٹس"جوائن کریں

شیئر: