Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

پینسلوانیا میں عجیب و غریب پرندوں کی دریافت

پینسلوانیا ۔۔۔ امریکی ریاست پینسلوانیا میں پرندوں پر نظر رکھنے والے ماہر ین طیور نے یہ انکشاف کرکے سب کو حیران کردیا ہے کہ انہوں نے پینسلوانیا کے دور افتادہ عقبی علاقے میں کارڈینل نسل کے پرندوں جیسا ایک عجیب و غریب پرندہ دیکھا ہے جوبیک وقت نر اور مادہ دونوں علامتوں سے مرصع ہے۔ جدید سائنس ایسے پرندے کو اپنی مخصوص اصطلاح میں بائی لیٹرل گائنا ڈرومورف کے نام سے جانتے ہیں۔ ماہرین طیور کا کہناہے کہ ان پرندوں میں نر اور مادہ دونوں صفات اس وقت پیدا ہوتی ہیں جب انڈے دہری فرٹیلائزیشن سے گزرتے ہیں۔ تفصیلات کے مطابق نر اور مادہ صفات کے حامل اس پرندے کو سیمیرا کے نام سے جانا جاتا ہے۔ مادہ اور نر کی پہچان یہ ہے کہ نر پرندہ شوخ لال رنگ کا ہوتا ہے جبکہ مادہ کی رنگت قدرے پھیکی ہوتی ہے۔ جب اس پرندے کو ایک جانب سے دیکھا جائے تو آپ کو کوئی غیر معمولی بات نظر نہ آئے مگر دوسری طرف سے اسکا جائزہ لیا جائے تو یہ علامتیں اور نشانات صاف طور پر دیکھنے میں آتے ہیں۔مادہ ہو یا نر دونوں کا درمیانی حصہ بھورے رنگ کا ہوتا ہے۔
 

شیئر: