Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سعودی والدین برطانیہ کے کٹہرے میں

ریاض ۔۔۔ برطانیہ کی عدالت نے سعودی میاں بیوی پر بچے کو انسولین کے ذریعے زہر دینے کا الزام لگادیا۔ میاں بیوی نے الزام پوری قوت سے مسترد کردیا۔ برطانوی پبلک پراسیکیوٹر کا کہناہے کہ بچے کو مارچ اور جون 2017ءاور پھر فروری 2018ءکے دوران خون میں گلوکوز کی کمی کے علاج کیلئے اسپتال میں داخل کیاگیا تھا۔ برطانوی جریدے ڈیلی میل کا کہناہے کہ اصل مسئلہ یہ ہے کہ بچے کو والدین نے یا تو انسولین دی ہے یا اسے انسولین استعمال کرنے کا موقع دیا ہے جس سے اس کی زندگی کو خطرہ لاحق ہوگیا۔ لندن کی عدالت مقدمے کی سماعت 25جولائی کو کریگی۔ والدین کو برطانیہ سے نکلنے سے روک دیا گیا ہے۔ ان کے پاسپورٹ جمع کرلئے گئے ہیں اور نئی سفری دستاویز حاصل کرنے سے منع کردیا گیا ہے۔
 

شیئر: