مایاوتی کاسرکاری ٹویٹر اکاؤنٹ جاری
لکھنؤ۔۔۔۔اتر پردیش کی سابق وزیر اعلیٰ اور بہوجن سماج پارٹی( بی ایس پی ) کی صدر مایاوتی اب سرکاری طور پر سوشل میڈیا کا حصہ بن گئی ہیں۔ ان کا ٹویٹر ہینڈل@SushriMayawatiہے۔ بہوجن سماج پارٹی کے جنرل سیکریٹری ستیش مشرا نے صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے بتایا کہ بی ایس پی دفتر کی جانب سے جاری کردہ بیان میں کہا گیا کہ مایاوتی نے پہلی مرتبہ ٹویٹر کے ذریعے لوگوں کو مخاطب کرنے کا فیصلہ کیا۔ ان کا ٹویٹر اکاؤنٹ @ShushriMaywati ہے۔بیان میں واضح کیا گیا کہ اس ہینڈل سے جاری کی جانے والیخبریں ذرائع ابلاغ استعمال کرسکتے ہیں۔واضح ہو کہ بی ایس پی صدر کے اکاؤنٹ کے ذریعے 22جنوری کو ٹویٹ کیاگیا تھا جس میں ٹویٹر سے منسلک ہونے کی اطلاع اور ساتھ ہی ٹویٹر کے ذریعے لوگوں کو مخاطب کرنے کی باتیں درج تھیں۔