بھوپال میں ایئر انڈیا کے طیارے کی ہنگامی لینڈنگ ؟
بھوپال۔۔۔مدھیہ پردیش کے دارالحکومت بھوپال میں طیارے کی ہنگامی لینڈنگ کے باوجود مسافر کی جان نہیں بچائی جاسکی۔ایئرپورٹ ذرائع کے مطابق بنگلوروسے دہلی جانے والے ایئرانڈیا کے طیارے میں70 سالہ جواہر ولی کی طبیعت اچانک خراب ہوگئی جس کے بعدطیارے کو بھوپال میں ہنگامی بنیاد وں پر اتارنے کی اجازت طلب کی گئی۔طیارہ لینڈ کرتے ہی مسافر کو ایمبولینس کے ذریعے قریب کے پرائیویٹ اسپتال پہنچایا گیاجہاں ڈاکٹروں نے اسے مردہ قرار دے دیا۔