Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

کراچی میں ٹھنڈی ہوائیں‘ کئی شہروں میں بارش کا امکان

کراچی/ اسلام آباد: شہر قائد سمیت ملک بھر میں سردی کی لہر جاری ہے۔ کراچی میں گزشتہ دھوپ نکلنے کے بعد اگلے ہی روز سے دوبارہ ٹھنڈی ہواﺅں کا بسیرا ہوگیا جس کے بعد شہر میں سرد ہواﺅں کا راج ہے اور شہری غیر یقینی موسم سے لطف اندوز ہو رہے ہیں۔ محکمہ موسمیات کے مطابق اسلام آباد سمیت ملک کے مختلف شہروں آج بارش ہونے کا امکان ہے۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ آج بھی کراچی میں ٹھنڈی ہوائیں چلتی رہیں گی جس سے موسم سرد رہنے کا امکان ہے۔ دن میں درجہ حرارت 12 سے 14 ڈگری سینٹی گریڈ تک رہنے کا امکان ہے جبکہ گزشتہ روز شہر کا کم سے کم درجہ حرارت 17 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا تھا۔ محکمہ موسمیات کے مطابق آج اسلام آباد،راولپنڈی، گوجرانوالا، لاہور، فیصل آباد، سرگودھا، ساہیوال ، بہاولپور، ہزارہ ڈویژن ، مالاکنڈ، آزاد کشمیر اور گلگت بلتستان میں بارش کا امکان ہے جبکہ ملک کے دیگر علاقوں میں موسم سرد اور خشک رہے گا۔
 

شیئر: