ریاض میں شاہ سلمان اور البانیہ کے وزیراعظم میں مذاکرات
جمعرات 7فروری 2019ءکو سعودی عرب سے شائع ہونے والے اخبار ”الشرق الاوسط“ کی شہ سرخیاں
٭ ریاض میں شاہ سلمان اور البانیہ کے وزیراعظم میں مذاکرات، مفاہمتی یادداشت اور2 معاہدوں پر دستخط
٭ ولی عہد محمد بن سلمان کے زیر صدارت سعودی عرب میں سیاحتی شعبے کے مستقبل کا جائزہ لینے کیلئے ورکشاپ
٭ قطر سے رقم لینے والے 2بحرینی شہریوں کو قید اور جرمانے کی سزا
٭ بحرین نے دہشتگردوں کی شہریت سلب کرلی اور عمر قید کی سزا سنادی
٭ شام سے انخلاءکے باوجود داعش کے خلاف جنگ کی قیادت کرتے رہیں گے، امریکہ
٭ سوڈانی صدر نے مظاہروں میں قید صحافیوں کی رہائی کا حکم جاری کردیا
٭ امریکہ نے نئے صدرکی مدد کرنے والے وینزویلا کے فوجیوں کو معافی کی پیشکش کردی
٭ نئی حکومت نئے ٹیکس نہیں لگائیگی، لبنانی وزیر
٭ سعودی وزیر ثقافت اور البانیہ کے وزیراعظم نے تعاون کو فروغ دینے کے طریقہ کار پر بات چیت کی
٭ یمنی حکومت نے حوثیوں پر قیدیوں کی تفصیلات چھپانے کا الزام لگادیا
٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭