سانحہ ساہیوال پر جوڈیشل کمیشن نہ بنانے کا فیصلہ عدالت میں چیلنج
لاہور: ساہیوال میں سی ٹی ڈی اہل کاروں کی فائرنگ سے ہونے والی ہلاکتوں سے متعلق کیس کی تحقیقات کےلئے جوڈیشل کمیشن تشکیل نہ دینے کا اقدام لاہور ہائی کورٹ میں چیلنج کردیا گیا۔ ذرائع کے مطابق مقتول ذیشان کے بھائی احتشام نے ایڈوکیٹ سید فرہاد علی شاہ کے توسط سے لاہور ہائی کورٹ میں درخواست دائر کردی۔ درخواست میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ میرے بھائی ذیشان کو دہشت گرد قرار دیا گیا ہے جبکہ وہ شریف انسان تھا، ہمیں کسی امداد کی ضرورت نہیں۔ درخواست میں استدعا کی گئی کہ سانحہ ساہیوال کی تحقیقات کیلئے جوڈیشل کمیشن تشکیل دیا جائے اورذیشان کے قاتلوں کے خلاف مقدمہ درج کرکے مقتول کو بے گناہ قرار دیا جائے۔