Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ق لیگ کی تحریک انصاف کو علیحدگی کی دھمکی

لاہور: مسلم لیگ ق اور تحریک انصاف کے تعلقات کمزور ہونا شروع ہو گئے ہیں۔ ذرائع کے مطابق ق لیگ کی جانب سے دھمکی دی گئی ہے کہ اگر وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کو عہدے سے ہٹایا گیا تو تحریک انصاف کے ساتھ قائم اتحاد ختم کیا جا سکتا ہے۔ ذرائع کے مطابق ق لیگ کے رہنما اور وفاقی وزیر ہاﺅسنگ طارق بشیر نے نجی ٹی وی کے پروگرام میں بات کرتے ہوئے کہا کہ اگر عثمان بزدار کو عہدے سے ہٹایا گیا تو پارٹی پی ٹی آئی سے اتحاد پر نظر ثانی کرےگی۔ دوسری جانب اسپیکر پنجاب اسمبلی پرویز الٰہی نے بیان جاری کیا ہے کہ مڈٹرم انتخابات کی باتیں محض قیاس آرائیاں ہیں۔ انہوں نے کہا کہ4 ماہ میں ایسا کچھ بھی نہیں ہوا جس سے الیکشن کی ضرورت پیش آئے۔ 
 

شیئر: