کراچی....پیپلزپارٹی کے رہنمااور سابق قائدحزب اختلاف خورشیدشاہ نے کہاہے کہ علیم خان کی گرفتاری پی ٹی آئی کیلئے کوئی جھٹکا نہیں۔عمران خان نے دورہ لاہور میں علیم خان سے ہاتھ تک نہیں ملایا۔ دیگر بڑوں پر ہاتھ ڈالنے کیلئے علیم خان کوگرفتارکیاگیا ۔خصوصی گفتگوکرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ ساہیوال واقعہ کے بعد پی ٹی آئی کے کچھ لوگوں نے سیاست کی تھی۔کسی سے ڈیل ہورہی ہے نہ کسی کو ڈھیل دی جارہی ہے۔ کسی کو ریلیف نہیں مل رہا۔ پروڈکشن آرڈر شہباز شریف کا حق ہے۔پارلیمانی روایات کے مطابق شہباز شریف اجلاس میں شرکت کرتے ہیں۔انہوں نے کہاکہ شاہد خاقان عباسی کو نیب نے طلب کیا ہے، انہیں کچھ نہیں ہوگا۔ یوسف رضا گیلانی کو بیرون ملک جانے سے روکنا بڑی زیادتی ہے۔خورشید شاہ نے کہا کہ بلاول بھٹو زرداری اور شیخ رشید میں بہت فرق ہے۔سندھ میں پی ٹی آئی کے کچھ ایم این ایز اور وزیر مشکلات پیدا کررہے ہیں۔