Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

گورنر اور وزیر اعلیٰ سندھ میں رسہ کشی جاری

کراچی:  سندھ میں مشیروں کے تقرر سے متعلق وزیر اعلیٰ مراد علی شاہ اور گورنر عمران اسماعیل آمنے سامنے آ گئے۔ ذرائع کے مطابق گورنر سندھ عمران اسماعیل کی جانب سے اعجاز جاکھرانی کو صوبائی مشیر بنانے کی سمری روک دی گئی، جبکہ اس سے پہلے وزیر اعلیٰ نے نے گورنر کی جانب سے مشیر تعینات کرنے کے لیے بھیجی گئی سمری روک لی گئی تھی۔
نجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق ذرائع کا کہنا ہے کہ گورنر سندھ تحریک انصاف کے رہنما امید علی جونیجو کو مشیر بنانا چاہتے ہیں اور اس تقرر کی سمری ڈھائی ماہ سے وزیراعلیٰ سندھ نے روک رکھی ہے ، جبکہ پیپلز پارٹی سے تعلق رکھنے والے صوبائی وزیر ناصر حسین شاہ کوششوں کے باوجود گورنر سندھ کو نہ مناسکے اسی دروان پیپلز پارٹی کی اعلیٰ قیادت بھی گورنر سندھ کے رویے سے شدید ناراض ہے ۔ ذرائع کے مطابق پیپلز پارٹی کا موقف ہے کہ گورنر سندھ کو مشیر کے تقرر کا قانونی اختیار نہیں اور اس معاملے پر گورنر و وزیراعلیٰ کے درمیان رسہ کشی جاری ہے ۔

شیئر: