بی جے پی آئندہ 50برس تک برسراقتدار رہیگی، امیت شاہ
نئی دہلی - - - - - - -بھارتیہ جنتا پارٹی کے صدر امیت نے اتر پردیش کے ضلع گورکھپور میں بوتھ سربراہوں اور کارکنوں سے خطاب کیا۔اس موقع پر انہوں نے سماج وادی اور بہوجن سماج پارٹی کے اتحاد کو ہدف تنقید بناتے ہوئے کہا کہ’’ پھوپھی(بی ایس پی سپریمومایاوتی )، بھتیجا (سپا کے سربراہ اکھلیش یادو)اور راہول بابا (کانگریس صدر راہول گاندھی ) رام مندر تعمیر کے سلسلے میں اپنا موقف واضح کریں۔امیت شاہ نے کہا کہ بی جے پی خاندان کی بنیاد پر نہیں بلکہ جمہوریت کی بنیاد پر گامزن ہے۔ انہوں نے کارکنوں سے کہاکہ عوام کو بتائیں کہ جو محب وطن پارٹی ہیں وہ سیاست نہیں کرتی ہیں ۔ انہوں نے وضاحت کرتے ہوئے کہا کہ آئندہ 50 برس تک بی جے پی برسراقتدار رہے گی۔ اس لئے کارکنوں کو چاہئے کہ وہ عوام کو سمجھائیں کہ دوسروں کو ووٹ دے کر اپنا قیمتی ووٹ ضائع نہ کریں۔امیت شاہ نے کہا کہ اتر پردیش میں یوگی حکومت قائم ہوتے ہی مافیاگروہوں کا صفایا ہوگیا۔