علی گڑھ مسلم یونیورسٹی میں مندر کی تعمیر کا مطالبہ؟
علی گڑھ۔۔۔ اتر پردیش کے وزیر اعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ نے حال ہی میں علی گڑھ مسلم یونیورسٹی ( اے ایم یو) پرسوال اٹھایا تھا کہ یونیورسٹی میں شیڈولڈکاسٹ اور شیڈولڈ ٹرائبزطلبہ کو ریزرویشن کیوں نہیں دیا جاتا؟۔اس کے ایک دن بعد بی جے پی کے یوتھ ونگ کی جانب سے اے ایم یو کے وائس چانسلر کو خط تحریر کیاگیا جس میں یونیورسٹی کیمپس میں مندر تعمیر کرنے کیلئے زمین طلب کی گئی۔بی جے پی یوتھ ونگ کے ضلعی صدر مکیش سنگھ لودھی نے کہا کہ طلبہ اے ایم یو کیمپس میں مندر کا مطالبہ کافی دنوں سے کررہے ہیں لیکن وی سی کی جانب سے کوئی جواب موصول نہیں ملا۔انہوں نےدھمکی دیتے ہوئے کہا کہ اگر 24فروری تک وائس چانسلر نے کیمپس میں مندر کیلئے جگہ نہیں دی تو کیمپس میں جہاں جگہ ملے گی وہاں مورتی نصب کردینگے۔مکیش نے کہا کہ یہاں زیر تعلیم طلبہ کومذہبی رسومات ادا کرنے میں دشواریاں پیش آتی ہیں۔