Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

مودی صرف انتخابی موسم میں ”چائے والا “بنتے ہیں،ممتا بنرجی

کولکتہ ۔۔۔ مغربی بنگال کی وزیر اعلیٰ ممتا بنر جی نے جلپائی گوڑی میں وزیر اعظم مودی کی تقریر کی سخت تنقید کرتے ہوئے کہا کہ مودی انتخابی موسم میں ”چائے والا“ بن جاتے ہیں اور بعد میں را فیل والے بن جاتے ہیں۔واضح رہے کہ وزیرا عظم مودی نے ریلی سے خطاب کرتے ہوئے کہا تھا کہ میں بھی ایک چائے والا ہوں اور آپ لوگ چائے پیدا کرتے ہیں۔ آپ کے درد اور مشکلات کو جانتا ہوں۔ ممتا بنرجی نے کہا کہ مودی کی طرح ذاتی تنقید کرنا پسند نہیں کرتی۔مودی ہندوستان کو نہیں جانتے۔وہ صرف گودھرا اور گجرات فسادات کی وجہ سے ہی مشہور ہوئے ہیں۔مودی ماسٹر آف رافیل ہیں، ماسٹر آف نوٹ بندی ہیں، کرپشن کے ماسٹر ہیں۔وہ متکبر انسان ہیں۔ممتا نے کہا کہ اگر مودی مجھ سے پنگا لیں گے تو میں چنگا بن جاوں گی۔انہوں نے کہاکہ اپنے طور پر جدو جہد کرتی ہوں ۔ ہمیشہ ماں،ماٹی اور مانش کی عزت کی ہے۔مودی صرف روپے کی بدولت وزیرا عظم بنے ہیں ۔
 

شیئر: