Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

لاہور قلندرز کی وزیراعلیٰ سندھ سے ملاقات

کراچی:پاکستان سپر لیگ کی ٹیم لاہور قلندرز کے مالک رانا فواد کی سربراہی میں ایک وفد نے وزیراعلیٰ سندھ سے ملاقات کی۔اس موقع پر وزیراعلیٰ سندھ  مراد علی شاہ کو آفیشل شرٹ نمبر ون کا تحفہ پیش کیا گیا جس پر وزیر اعلیٰ کا نام لکھا ہوا تھا۔ وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے لاہور قلندرز کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ ان کی خواہش ہے کہ اچھی ٹیمیں پی ایس ایل کے فائنل میں کھیلیں اور اگر فائنل کراچی کنگز اور لاہور قلندر زکے درمیان ہوا تو مزا آجائے گا۔ وزیراعلیٰ سندھ نے پی ایس ایل کے وفد سے بات چیت کرتے ہوئے کہ سندھ حکومت نے گزشتہ سال بھی پی ایس ایل کی میزبانی کی تھی اور اب بھی لاہور کے ساتھ ساتھ کراچی بھی پی ایس ایل کا میزبان ہے۔ ہم نے کراچی کو امن کا گہوارہ بنانے میں اپنا کردار ادا کیا ہے۔  یہ شہر پہلے بھی عالمی کھیلوں کا مرکز بنا رہا ہے اور اس کو ایک مرتبہ پھر وہی حیثیت دلائیں گے۔ وزیراعلیٰ نے لاہور قلندرز کو سندھ سے بھی کرکٹ ٹیلنٹ شامل کرنے کا مشورہ دیا۔
کھیلوں کی مزید خبریں اور تجزیئے پڑھنے کیلئے واٹس ایپ گروپ"اردو  نیوز اسپورٹس"جوائن کریں

شیئر: