اسلام آباد... اسلام آباد کی عدالت نے جعلی اکاونٹس کیس کے اہم ملزم اور اومنی گروپ کے سابق چیف فنانشل آفیسر اسلم مسعود کا 16 فروری تک راہداری ریمانڈ منظور کر لیا ۔ملزم کوراہداری ریمانڈ کیلئے اسلام آباد کی مقامی عدالت میں پیش کیا گیا ۔ انہیں بیماری کے باعث ایمبولینس میں لایا گیا۔ایف آئی نے عدالت میں ملزم کے راہداری ریمانڈ کی استدعا کی تھی ۔ عدالت نے 16 فروری تک راہداری ریمانڈ منظور کر لیا۔اس موقع پر سخت سیکیورٹی انتظامات کئے گئے تھے۔واضح رہے کہ کیس کے اہم ملزم کو بیرون ملک سے گرفتاری کے بعد گزشتہ روز پاکستان منتقل کیاگیا تھا۔ جہاں ایف آئی اے نے اپنی تحویل میں لے لیا۔اسلم مسعود کو انٹرپول کی مدد سے پکڑا گیا۔