میری پرانی فلموں کی نمائش اعزاز ہے ،صائمہ نور
اداکارہ صائمہ نور نے کہا ہے کہ بڑی ا سکرین سے دور ہونے کے باوجود میری فلمیں آج بھی سینما کی زینت بن رہی ہیں جو میرے لئے اعزاز ہے ۔پرانی فلموں کی نمائش سے سیکڑوں لوگوں کو روزگار میسر آرہا ہے۔ایک انٹرویو میں صائمہ نور نے کہا کہ میں نے شوبز انڈسٹری میں وہ شہرت اور مقام حاصل کیا جس کی دوسرے برسوں تمنا کرتے ہیں۔ اب ٹی وی ڈراموں میں کام کرنے کی وجہ سے فلموں میں کچھ گیپ آیا ہے تاہم میری پرانی فلمیں مسلسل سینمامیں ریلیز ہو رہی ہیں۔حال ہی میں ہدایتکار پرویز رانا کی فلم ”پیو بدمعاشاں دا “ سینما کی زینت بنی ہے۔صائمہ نے کہا کہ پرانی فلموں کی نمائش کی وجہ سے ہمارے سینما قائم و دائم ہےں۔