جدہ (جاوید راہو) ا سپیکر پنجاب اسمبلی چوہدری پرویز الٰہی مدینہ منورہ میں صوفی نذیر احمد عباسی کی عیادت کررہے ہیں ۔ صوفی نذیر احمد عباسی دل اور گردوں کے عارضہ میں مبتلا ہیں۔وہ گزشتہ دنوں کنگ فہد اسپتال مدینہ منورہ میں زیر علاج تھے۔ انہوں نے 27 سال مسجد نبوی شریف میں خدمات انجام دی ہیں اور 69سال سے زائد عرصہ سے مدینہ منورہ میں مقیم ہیں۔اس موقع پر صوفی نذیر احمد عباسی نے مسلم امہ کیلئے دعا کی اور پاکستان کی خوشحالی، امن و ترقی اور بھائی چارہ کی تلقین کی ۔ انہوں نے سب کو ساتھ لیکر چلنے کی ہدایت کی اور کہاکہ فلسفہ دین بھی یہی ہے کہ اللہ کی رسی کو مضبوطی سے پکڑو، نفرتوں عداوتوں سے بچو۔بھائی چارہ کو فروغ دو اور کسی کی حق تلفی اور ظلم نہ کریں۔ عفو اور در گزر سے زندگی گزاریں، اسی میں سب کی فلاح اور بہتر ی ہے۔