بالی وڈ اداکار رنویر سنگھ ہمیشہ ایک خوشگوار انداز میں سامنے آتے ہیں مگر حال ہی میں رنویر سنگھ اپنی زندگی کی کہانی کو دیکھ کر خود پر قابو نا پاسکے اور وہ آبدیدہ ہو گئے۔ بالی وڈ اداکار رنویر سنگھ ٹی وی شو میںبطور مہمان شریک ہوئے جہاں چھوٹے بچوںنے رنویر کی حیات کو ڈانس شو کے ذریعے پیش کیا۔رنویر نے کہاکہ ایسا معلوم ہوتاہے میری پوری زندگی ایک خواب ہے۔