اوپو آر 19 میں 48 میگاپکسل کیمرہ دیا جائے گا
اوپو کمپنی آئندہ ماہ آر 19 اسمارٹ فون متعارف کرانے جا رہی ہے۔اس فون میں بیزل لیس ڈسپلے دیا جائے گا ۔ ڈوئل کیمرہ سیٹ اپ اور گریڈئینٹ پینل کو فون کا حصہ بنایا جائے گا۔ فون میں پاپ اپ سیلفی کیمرہ دیا جائے گا جس میں موٹرائز مکینیزم شامل ہو گا۔انڈر ڈسپلے فنگر پرنٹ سنسر کو فون کا حصہ بنایا جائے گا۔فون کی پشت پر دیے جانے والا کیمرہ 48 میگا پکسل کا ہو گا۔فور اینڈرائڈ پائی آپریٹنگ سسٹم کے تحت کام کرے گا۔سم کارڈ سلاٹ کو فون میں شامل نہیں کیا جائے گا بلکہ اس فون میں ہائبریڈ ڈوئل سم سپورٹ دی جائے گی۔فون کو آئندہ ماہ متعارف کرائے جانے کا امکان ہے۔