Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

آب زمزم اور کینسر کی بابت الکریع کے دعوے

ریاض ۔۔۔ سعودی لیڈی ڈاکٹر خولہ الکریع نے کہا ہے کہ اونٹنی کے دودھ اور پیشاب کے استعمال سے کینسر کے مریض کو کسی طرح کا کوئی فائدہ نہیں ہوتا۔انہوں نے یہ بھی کہا کہ آب زمزم کینسر کے مریضوں کیلئے مفید نہیں۔ انہوں نے یہ بھی دعویٰ کیا کہ نظر لگنے سے کینسر کے مرض میں مبتلا ہونے کا کوئی بھی سائنٹفک ثبوت پیش نہیں کیا جاسکتا۔ ڈاکٹر خولہ الکریع سعودی عرب کی بڑی سائنٹسٹ خاتون مانی جاتی ہیں۔ یہ کنگ فیصل اسپیشلسٹ اسپتال میں کینسر پر تحقیق کرنے والے اسکالرز میں سینیئر سائنٹسٹ کے طور پر کام کررہی ہیں۔ انہوں نے ایک ٹی وی پروگرام میں کہا کہ کینسر سے خوف نے لوگوں کو وہم میں مبتلا کردیا ہے۔ انہوں نے خبردار کیا کہ سگریٹ نوشی سعود ی عرب میں امراض کے پھیلاﺅ کا اہم سبب ہے۔
 

شیئر: